اہلیان سوات کیلئے بڑی خوشخبری، اگلے سال اپریل میں بڑا تبلیغی اجتماع ہوگا


سوات(زما سوات ڈاٹ کام)اہلیان سوات کیلئے تبلیغی جماعت  کی جانب سے بڑی خوشخبری سنادی گئی ، اگلے سال اپریل کے مہینے میں بڑا  تبلیغی اجتماع ہوگا، اجتماع سے ہزاروں افراد دنیا بھرمیں اسلام کی تبلیغ کیلئے پھیل جائیں گے، تبلیغی جماعت کے مطابق چار سال بعد یہ اجتماع منعقد ہورہا ہے جو اپریل کے پہلے ہفتہ میں شروع ہوگاجس میں ضلع شانگلہ، سوات، بونیر سے لوگ شرکت کرینگے، تبلیغی ذرائع کے مطابق تقریبا 7 ہزار جماعتیں اس تبلیغی جماعت سے ملک بھر اور بیرون ملک  کیلئےروانہ ہونگیں، اور دین اسلام اور حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی تعیلیمات دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچائیں گے، تبلیغی جماعت کے مطابق یہ اجتماع بریکوٹ میں منعقد ہوگا جس کیلئے تیاریاں کچھ دنوں بعد شروع کی جائیں گی۔

Comments

Popular posts from this blog

سوات ، مختلف فیڈرز پر روزانہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔پیسکو پشاور

کبل پولیس کی کارروائی، 1095گرام چرس اور 52لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا