مینگورہ شہر میں آگ لگنے کے دو الگ واقعات، لاکھوں کا نقصان



سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے دو مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے دو الگ الگ واقعات میں مالکان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔آگ لگنے کا پہلا واقع شہر کے مصروف نیو روڈ کے محلہ عیسیٰ خیل میں پیش آیا جہاں عمر زمان نامی شخص کے گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا جس سے گھر کا پورا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔دوسرے واقعہ میں ملوک آباد میں روئی کے ایک کارخانہ میں آگ لگ گئی جس سے کارخانہ میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان  راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ دونوں واقعات میں  ریسکیو1122کے اہلکاروں نے پہنچ کر آگ بجھائی۔

Comments

Popular posts from this blog

سوات ، مختلف فیڈرز پر روزانہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔پیسکو پشاور

اہلیان سوات کیلئے بڑی خوشخبری، اگلے سال اپریل میں بڑا تبلیغی اجتماع ہوگا

سیم سنز گروپ کی جانب سے راستوں کی بندش کی وجہ سے بچے سکول جانے سے محروم