پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن میں مزید ایک دن کی توسیع

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن میں ایک روزکی  مزید توسیع دیدی گئی ہے، پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ممبر امجد علی شاہ کی کوششوں کے بعد اتھارٹی نے مزید ایک دن رجسٹریشن میں توسیع کردی  ہے، اب اتھارٹی منگل کے روز بھی رجسٹریشن کریگی، میڈیا کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے امجد علی شاہ نے کہا کہ 30 فیصد پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن باقی ہے جس کیلئے اتھارٹی سے درخواست کی گئی تو انہوں نے رجسٹریشن کیلئے مزید ایک دن کی توسیع کردی ہے، انہوں نے کہا کہ کل منگل کے روز بھی خپل کور فاونڈیشن میں پرائیویٹ سکولز اپنی رجسٹریشن اور رینول کرائیں تاکہ وہ پشاور انے جانے سے بچ سکیں ۔

Comments

Popular posts from this blog

سوات ، مختلف فیڈرز پر روزانہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔پیسکو پشاور

اہلیان سوات کیلئے بڑی خوشخبری، اگلے سال اپریل میں بڑا تبلیغی اجتماع ہوگا

سیم سنز گروپ کی جانب سے راستوں کی بندش کی وجہ سے بچے سکول جانے سے محروم