سخرہ گھڑی، مسجد سے واپس جانے والا معمر شخص فائرنگ سے قتل


سوات (زما سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ سخرہ گھڑی میں 55سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اول خان ولدقاسم مقامی مسجد میں فجر کی نماز آدا کرنے کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول کے اہل خانہ کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے۔ پولیس نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع  کردی ہے جبکہ قتل کی شبہ میں دو افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

سوات ، مختلف فیڈرز پر روزانہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔پیسکو پشاور

اہلیان سوات کیلئے بڑی خوشخبری، اگلے سال اپریل میں بڑا تبلیغی اجتماع ہوگا

سیم سنز گروپ کی جانب سے راستوں کی بندش کی وجہ سے بچے سکول جانے سے محروم