کبل پولیس کی کارروائی، 1095گرام چرس اور 52لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا



ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی خصوصی احکامات پر معاشرے میں موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی پی اُ و کبل اکبرشنواری، ایس ایچ اُو تھانہ کبل فضل رحیم خان اور ان کی ٹیم نے بدوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سرفراز ولد دوا خان ساکن ہزارہ گل جبہ کبل کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1095گرام چرس، اور 52لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے برخلاف ملزم 9CCNSA، 3/4PHOتھانہ کبل میں مقدمہ درج کرلیا۔ علاقہ کے عوام نے پولیس کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کیساتھ منشیات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔

Comments

Popular posts from this blog

سوات ، مختلف فیڈرز پر روزانہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔پیسکو پشاور

اہلیان سوات کیلئے بڑی خوشخبری، اگلے سال اپریل میں بڑا تبلیغی اجتماع ہوگا