سوات سیدو شریف ائیر پورٹ کے رن وے پر ٹیکنیکل کام مکمل کر لیا گیا


سوات (زماسوات ڈاٹ کام) سیدو شریف ائیر پورٹ سوات کے رن وے پر ٹیکنیکل کام مکمل کر لیا گیا ہے سیدو 
شریف ائیر پورٹ کھولنے کے فیصلے کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیکنیکل ٹیم ائیر پورٹ پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں.
ائیر پورٹ کے رن وے کی تعمیر و آرائش کاکام بھی جاری ہے سوات ائیر پورٹ کو دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کے بعد کھولا جا رہا ہے مالاکنڈ ڈویژن میں ہونے والے آپریشن کے پیش نظر اسے دس سال قبل بند کیا گیاتھا.
ذرائع نے بتایا ہے کہ ائیر پورٹ پر ٹاورز لگانے کاکام بھی مکمل کیا گیا ہے آپریشن رومز ، کنٹرول روم ، سمیت دیگر ٹیکنیکل آلات کی تنصیب اور مرمت کاکام بھی جاری ہے سیدو شریف ائیر پورٹ کو پہلے مرحلے میں چھوٹی پروازوں کے لئے کھول دیا جائے گا.
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کے چھوٹے اے ٹی آر طیاروں کو ابتدائی آزمائشی بنیادوں پر چلایا جائے گا رن وے کے کلیرنس کے بعد آئندہ مہینے سے ممکنہ طورپر پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کو آزمائشی بنیادوںپرچلایا جائے گا ۔

Comments

Popular posts from this blog

سوات ، مختلف فیڈرز پر روزانہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔پیسکو پشاور

اہلیان سوات کیلئے بڑی خوشخبری، اگلے سال اپریل میں بڑا تبلیغی اجتماع ہوگا

کبل پولیس کی کارروائی، 1095گرام چرس اور 52لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا