Posts

Showing posts from October, 2019

سیدو ہسپتال کے پرانی عمارت کا آکشن،20 لاکھ میں نیلام

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سیدوشریف ہسپتال کے ایک حصہ کو گرانے کیلئے نیلامی ہوئی، نیلامی صبح 12 بجے شروع ہوئی عمارت گرانے کیلئے کل 52 افراد نے کال ڈیپازٹ جمع کرائے تھے، نیلامی 5 لاکھ روپے سے شروع ہوئی اور 20 لاکھ سے زائد رقم پر ختم ہوئی۔ مردان سے آئی ہوئی پارٹی نے زیادہ بولی لگا کرٹینڈر جیت لیا۔ سیدوشریف ہسپتال کے تین عمارتیں گرائی جائیں گی ۔اس کے بعد ایک اور ٹینڈر ہوگا جس میں مزید عمارتوں کو گرایا جائیگا۔

سوات :ٹرانسپورٹ اڈوں نے جے یو ائی ریلی کیلئے گاڑیاں دینے سے انکار کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات  میں ٹرانسپورٹ اڈوں نے جے یو ائی ریلی کیلئے گاڑیاں دینے سے انکار کردیا۔ جے یوائی ذرائع کے مطابق جب سوات کے بس اڈوں سے جے یو ائی ریلی کیلئے گاڑیاں بک کرانے کیلئے رابطہ کیا گیا تو اڈوں کا کہنا تھا کہ ڈی پی او افس کی جانب سے ہدایات ملی ہیں کہ جے یو ائی کے مارچ کیلئے گاڑیاں نہ دی جائے، جس کی وجہ سے گاڑیاں نہیں دے سکتے ۔ جے یو ائی سوات کے ترجمان اعجاز خان نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ان کا کہنا ہے کہ ڈی سی سوات سے رابطہ کیا گیا ہے ان کی جانب سے کوئی ہدایات نہیں دی گئی ہے اب قائدین ڈی پی او سوات سے ملاقات کرکے اس مسلہ کو حل کرینگے۔

آزادی مارچ ٹرانسپورٹ مسئلہ،ٹرانسپورٹرز اور رہبر کمیٹی میں مذاکرات شروع

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)جمیعت علما اسلام کے آزادی مارچ میں ٹرانسپورٹرزکی جانب سے گاڑیاں نہ دینے کے بعد رہبر کمیٹی اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ، ذرائع کے مطابق مذاکرات میں  رہبر کمیٹی کی جانب سے خواجہ خان ، اعجاز خان ، فتحت اللہ ، ارشاد ، عبدالغفور ، جبکہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے رسول خان ، عبداللہ ، مکرم خان شریک ہیں، دونوں گروپوں کے درمیان مذاکرات جنرل بس سٹینڈ میں ہورہے ہیں، ذرائع کے مطابق اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو پھر جی ٹی روڈ کو بند کردیا جائیگا۔

سوات:جے یو آئی سوات کے آزادی مارچ کے انتظامات مکمل، کل دما دم مست قلندر ہوگا

Image
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)جمعیت علما ءاسلام سوات کے زیر اہتمام کل یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بڑا اجتماع ہوگا، جس میں تمام اپوزیشن   پارٹیوں کے کارکنان بھی شامل ہونگے، جے یو ائی   ضلع سوات کے ترجمان اعجاز خان کے مطابق نشاط چوک میں کل اتوار کے روز دوپہر دو بجے کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر بڑا اجتماع ہوگا۔ اس اجتماع میں حکمران پارٹی   کے علاوہ دیگر تمام اپوزیشن پارٹیاں ان کے رہنما اور کارکن شرکت کرینگے، جبکہ اس اجتماع میں 30 اکتوبر کے ازادی مارچ میں جانے کا اعلان بھی کیا جائیگا ۔اعجاز خان کے مطابق اجتماع کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

مینگورہ شہر میں آگ لگنے کے دو الگ واقعات، لاکھوں کا نقصان

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر کے دو مختلف علاقوں میں آگ لگنے کے دو الگ الگ واقعات میں مالکان کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا۔آگ لگنے کا پہلا واقع شہر کے مصروف نیو روڈ کے محلہ عیسیٰ خیل میں پیش آیا جہاں عمر زمان نامی شخص کے گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی، آگ نے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا جس سے گھر کا پورا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔دوسرے واقعہ میں ملوک آباد میں روئی کے ایک کارخانہ میں آگ لگ گئی جس سے کارخانہ میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان   راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ دونوں واقعات میں   ریسکیو1122کے اہلکاروں نے پہنچ کر آگ بجھائی۔

گرین ویلی ملم جبہ میں ایڈونچر پارک کا افتتاح کر دیاگیا

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی حسین وادی گرین ویلی ملم جبہ میں اپنی نوعیت کے پہلے   ایڈونچر پارک کا افتتاح کر دیاگیا۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریاض خان محسود نے ایڈ ونچر پارک کا افتتاح کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو سوات میں ہرقسم کی سہولیات دینے کا بھی اعلان کردیا۔ایڈونچر پارک میں بچوں اور سیاحوں کے لئے کشتی رانی اور گالف سمیت متعدد تفریحی سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ جس میں کروکیوٹ، منی گالف، جمپنگ کیسٹل، ٹریمپولن، رینگ پاٹ گیم، سمیش دی میگ، ارچیری، سمر ٹیوبنگ، بوٹینگ، بار تھروینگ ان ٹارگیٹ، آئس ہاکی، کرولینگ اور گالف نائن ہول 600 میٹرکی گیمز شامل ہیں۔ اس موقع پر موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں خیبرپختونخوا کے مشہور گلوکاروں بختیار خٹک، ہمایون خان، لیلیٰ خان، سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

نوازشریف کی صحت یابی کیلئے سوات میں اجتماعی دعائیہ تقریب

Image
سوات (زماسوات ڈاٹ کام)انجنئیر امیر مقام کی ہدایت پر سنگوٹہ سوات میں ان کی رہائشگاہ پر مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ممبر قومی اسمبلی و چئیر مین سٹینڈنگ کمیٹی برائے مواصلات ڈاکٹر عباداللہ کی قیادت میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں لیگی کارکنان و رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں میاں محمد نوازشریف کی صحتیابی اور ملک کی بقا ، امن و سلامتی اور خوشحالی کے لئے بھی اجتماعی دعاکی گئی۔

حنا منور ضلعی آفیسر ایف سی فورس تعینات

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ایف سی سوات کی کمانڈ خاتون آفیسر نے سنبھال لی،سوات کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آفیسر فرنٹیر کانسٹبلری (ایف سی)کی ضلعی آفیسر تعینات کردی گئی۔   حنا منور کو ایک سال کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر ایف سی تعینات کردیا گیا ہے۔ تعینات ہونے والی حنا منور کا تعلق صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے ہے۔ حنا منور نے ڈویلپمنٹ اکنامکس میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس گروپ میں منتخب ہوئی۔ حنا منور شادی شدہ اور ایک بیٹی کی والدہ ہیں۔ تعینات ہونے والی آفیسرحنا منور کا کہنا ہے کہ وہ سوات ایف سی فورس میں   مثبت اقدامات کریں گی اور فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مورال بلند کرنے پر خصوصی توجہ دیں گی تاکہ ایف سی فورس پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی بھر پور طریقے سے کرسکے۔

سخرہ گھڑی، مسجد سے واپس جانے والا معمر شخص فائرنگ سے قتل

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)تحصیل مٹہ کے علاقہ سخرہ گھڑی میں 55سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول اول خان ولدقاسم مقامی مسجد میں فجر کی نماز آدا کرنے کے بعد واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول کے اہل خانہ کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے۔ پولیس نے نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع   کردی ہے جبکہ قتل کی شبہ میں دو افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

سوات،تندور ایسوسی ایشن کی تمام تندور بند کرنے کی دھمکی

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات   تندور ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل   اضافے   اور روٹی کے نڑخ میں اضافہ نہ ہونے پر تندور بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ سوات تندور ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعیم خان کا کہنا ہے کہ آٹے کی بوری پانچ ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ گیس بھی مہنگی ہوگئی ہے ۔ انتظامیہ نے 130گرام روٹی کا نرخ دس روپے مقرر کر رکھا ہے   اور اس قیمت میں تندور والوں کو مسلسل نقصان اٹھانا پڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت کے حساب سے روٹی کا وزن اور قیمت مقرر کی جائے۔ اگر ایسا نہ کیا گیا، تو مجبوراً تمام تندوروں کو بند کر دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ محمود خان کے آبائی علاقہ کے سڑکوں پر کنٹینرز لگا دئے گئے

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) 27 اکتوبر کے ممکنہ آزادی مارچ کے شرکا کو روکنے کیلئے ضلع سوات کے مختلف سڑکوں کنارے کنٹینرز ڈال دئے گئے ہیں۔ جے یو آئی سوات کے وزیر اعلیٰ کے گھر کے قریب حالیہ سیاسی طاقت کے مظاہرے کے بعد وزیر اعلیٰ کے آبائی علاقہ تحصیل مٹہ میں آزادی مارچ کو روکنے کیلے بھی انتظامات جاری ہیں اور مختلف سڑکوں پر گزشتہ شب کنٹینرز ڈال دئے گئے ہیں۔ رات کی تاریکی میں مختلف سڑکوں کے کنارےکنٹینرز رکھ دیئے گئے ہیں جنہیں کسی بھی وقت سڑک پر لگا کرسڑک کو ٹریفک کیلئے بند یا جاسکتا ہے۔ 27 اکتوبر کو جے یو ائی اور اپوزیشن پارٹیوں کا مشترکہ آزادی مارچ شروع ہوگا ، اور اپوزیشن پارٹی کے ورکرز اسلام اباد روانہ ہونگے ، اس مارچ کو ناکام بنانے کیلئے پہلے لنڈاکے ، شموزئی، نواگئی میں کنٹینرز رکھے گئے تھے اوراب وزیرا علیٰ کے آبائی حلقہ میں بھی کنٹینرز پہنچائے گئے ہیں تاکہ 27 اکتوبر کو سڑک ٹریفک کیلئے بند کیا جا سکے اور آزادی مارچ کے شرکا کو روکا جاسکے۔

کالام تا کمراٹ لنک روڈ کی تعمیر کیلئے 5ارب روپے کی منظوری

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی وادی کالام اورضلع دیر کے سیاحتی علاقہ کمراٹ کو بذریعہ سڑک ملانے   کیلئے 5 ارب روپے سڑک کی تعمیر کیلئےمنظور کردئے گئے ہیں۔کالام میں ہی واقع ایک اور سیاحتی مقام شاہی باغ کی ترقی کیلئے بھی کروڑوں روپے منظور ہوگئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے میاں شرافت علی نے میڈیا کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا، میاں شرافت علی نے کہا کہ کہ کمراٹ ،شاہی باغ اور کالام اتروڑ میں مختلف ترقیاتی سکیموں کیلئے پانچ ارب روپے منظور ہوچکے ہیں، اس کے علاوہ اتروڑ ،کنڈول سڑک کی بھی منظوری ہوچکی ہے   اوراس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔

سوات، مہوڈنڈجھیل میں سیزن کی تیسری برفباری، ضلع بھر میں موسم سرد ہوگیا

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے سیاحتی وادی کالام میں ہلکی بارش شروع ہوگئی، بارش کی وجہ سے مینگورہ شہر سمیت ضلع بھرمیں سردہوائیں چلناشروع ہو گئی ہیں، سرد ہواوں کی وجہ سے مینگورہ شہر میں موسم سردہوگیا ہے، جبکہ سوات کے سیاحتی   علاقہ کالام کے مہوڈنڈ جھیل میں ایک بار پھر برفباری شروع ہوگئی ہے، اس سیزن میں یہ اس وادی میں برفباری کا تیسرادور ہے ۔

مرکزی صدر کی ہر آواز پر لبیک کہیں گے، جانیں بھی قربان کرنےکوتیارہیں، ایوب اشاڑے

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)آزادی مارچ میں مشر اسفندیار ولی خان کے حکم پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مرکزی صدر کی ہر آواز پر لبیک کریں گے، ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے صدر ایوب خان اشاڑے، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ریٹائرڈبریگیڈئر سلیم خان، مرکزی ورکنگ کمیٹی کے ممبر رحمت علی خان، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شیر شاہ خان، ضلعی جنرل سیکرٹری شاہی دوران اور دیگر نے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس صوبائی صدر کی ہدایت پر بلا گیا جس میں سوات کے تمام یونین کونسل کے صدور و جنرل سیکرٹریز سمیت این وائی او، پی ایس ایف و ضلعی تنظیموں نے بھی شرکت کی، انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے کسی قائد یا کارکن کو گرفتار کیا گیا تو عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن سڑکوں پر ہوں گے، آزادی مارچ ہر صورت ہوگا اور عوامی نیشنل پارٹی سوات اس میں بھر پور شرکت کریگی، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر لحاظ سے ناکام ہوچکا ہے، معیار زندگی گر رہی ہے، عرب طبقہ کا برا حال ہے، حکمرانو ں کو چاہئے کہ وہ مستعفی ہوجائے یہ ان کاکام نہیں ہے،عوام ریلیف چاہتے ہیں لہٰذا ان کے حا ل پ...

مٹہ میں پولیس کی بھاری نفری تعینات، پولیس کا فلیگ مارچ

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ پولیس تھانہ کی حدود میں پولیس کی بھاری نفری کیساتھ فلیگ مارچ ،مارچ میں ڈی ایس پی مٹہ سرکل سمیت مٹہ تحصیل کی تمام پولیس تھانوں اور پولیس چوکیوں کے افسران سمیت سینکڑوں پولیس نفری کی شرکت ، مارچ میں ٹریفک پولیس کی موٹر سائیکل سوار سکواڈ نے بھی حصہ لیا، پولیس کسی بھی ناخوشگوار حالات اور واقعہ سے نمٹنے کیلئے کسی بھی وقت مکمل طور پرتیار اور نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،اعلیٰ افسران کی میڈیا سے بات چیت، تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ پولیس تھانے کی حدود میں مٹہ سرکل کے پولیس نے ڈی ایس پی مٹہ سرکل شوکت خان اور ایس ایچ او مٹہ تھانہ بخت زادہ خان کی قیادت میں ایک بھرپور فلیگ مارچ کی، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں پولیس نفری اور نصف درجن پولیس گاڑیوں نے حصہ لیا مارچ ڈ ی پی او سوات کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا اس مارچ میں مٹہ تحصیل کی تینوں پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز سمیت مٹہ تحصیل کی تمام پولیس چوکیوں کی ذمہ داروں نے بھی شرکت کی مارچ میں ٹریفک پولیس کے موٹر سائیکل سوار سکواڈ نے بھی حصہ لیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مارچ میں شریک پولیس ذمہ داروں نے کہا کہ پول...

مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر میں 4.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)مینگورہ شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں بدھ کے روززلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ، زلزلہ پیمامرکز کے مطابق ضلع سوات کے مرکزی شہرمینگورہ اور گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز پاک افغانستان کا سرحدی علاقہ تھا اور گہرائی 34 کلومیٹر ریکارڈہوئی۔

سوات میں ڈاکٹروں کی ہڑتال بدستور جاری، عوامی حلقوں کا حکومت سے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں ڈاکٹروں کی ہڑتال بدستور جاری، او پی ڈیز میں کام ٹھپ ہوکررہ گیا، عوامی حلقوں کا حکومت سے ڈاکٹروں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ، گزشتہ روز بھی سیدو ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا اور او پی ڈیز میں پیش نہیں ہوئے، جسکی وجہ سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس سلسلے میں گرینڈ ہیلتھ الائنس سوات کے چیئر مین ڈاکٹر کامران خان، ڈاکٹر محسن، ڈاکٹر ریاض اور دیگر نے بتایا کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات پر غور کرے اور ہمیں مزید احتجاج پر مجبور نہ کرے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات پیش کردئیے ہیں، جبکہ ہم ڈی ایچ اے اور آر ایچ اے کو ماننے کیلئے ہر گز تیار نہیں، حکومت اپنا فیصلہ واپس لے پھر ہم مذاکرات کرنے کیلئے تیار ہوں گے۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طورپر ڈاکٹرز سے مذاکرات کرکے مسئلے کا حل نکالے۔

سوات کی تاجر برادری نے آزادی مارچ کی حمایت کر دی

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)27اکتوبر کو آزادی مارچ میں زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت یقینی بنانے کیلئے سوات کی رہبر کمیٹی کے ممبران اور اپوزیشن جماعتوں کے عہدیداروں نے سوات ٹریڈر فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم سے ملاقات کی اور انہیں مارچ میں شمولیت کی دعوت دی۔، ملاقات میں صدر عبدالرحیم نے 27اکتوبر کو آزادی دھرنے کی بھرپور حمایت کی یقین دھانی کرائی، اس موقع پر خواجہ محمد خان، ڈاکٹر خالد محمود، اعجاز خان اور دیگربھی موجود تھے، صدر عبدالرحیم نے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، جبکہ موجودہ حکومت کی جانب سے ٹیکسوں کا نفاذ بھی کیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

سوات، ضلع بھرمیں انٹر ہائی و ہائیر سیکنڈری اسکولز سپورٹس گالا 22اکتوبر سے شروع ہوگا

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات انٹر ہائی و ہائیر سیکنڈری اسکولز سپورٹس گالا 22اکتوبر سے ضلع بھر میں شروع ہوگا، سپورٹس گالا میں ضلع بھر سے 315ٹیمیں مختلف کھیلوں میں ایک دوسرے کے خلاف نبرد آزما ہونگیں، کھیلوں کے مقابلوں   میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔ سکولز سپورٹس گالا کے جنرل سیکرٹری پرنسپل جاوید خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میری نگرانی میں گذشتہ سات، آٹھ سالوں سے سپورٹس گالا کا انعقاد ہورہا ہے، اس بار بھی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کریں گے، تمام تعلیمی اداروں کے بچے ہمارے بچے ہیں، ان کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہم سب کی اہم ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال صوبائی سپورٹس ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر میں اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میرے ساتھ سکولوں کے پی ای ٹیز، ایس پی ای ٹیز اور آئی پی ای ٹیز سمیت تمام اداروں کے سربراہان بھر پور تعاون کررہے ہیں، جس پر میں مشکور ہوں، اس گالا میں 315سے زیادہ ٹیمیں مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہی ہیں جس کے لئے انتظامات مکمل ہے، افتتاحی پرگرام 22اکتوبر کو ہاکی گراؤنڈ مکاباغ میں صبح 9بجے منعقد ہوگا، انہوں...

ضلعی انتظامیہ کا اینگروڈھیری میں کھلی کچہری کا انعقاد

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے عوامی مسائل کے حل کے لیے اینگرو ڈھیرئی تحصیل بابوزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا،صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات زمین خان نے اینگرو ڈھیرئی میں کھلی کچہری منعقد کی۔جس میں ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر معززین علاقہ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کو اپنے کئی اجتماعی اور انفرادی مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا جن میں زیادہ تر مسائل علاقے کےتعلیم، صحت، پانی،گیس، بجلی،روڈ اور دریائے سوات کے متعلق تھے۔اے ڈ ی سی سوات نے اینگروڈھیرئی کے باشندوں کے مسائل بغور سنے، کچھ مسائل جو ضلعی انتظامیہ کے دائرہ کار میں تھے ان کو موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ باقی مسائل کی فوری حل کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسوات نے واضح کیا کہ کھلی کچہری کابنیادی مقصد سرکاری ملازمین کو عوام کے سامنے جوابدہ بنانا، عوام اور سرکاری ملازمین کے درمیان فاصلے مٹا کر عوامی مسائل کواُن کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

سینئر صحافی اور خوازہ خیلہ پریس کلب کے صدر رفیع اللہ کو سوات یونیورسٹی نے لیکچرر شپ دیدی

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)سوات کے سینئر صحافی اور خوازہ خیلہ پریس کلب کے موجودہ صدر رفیع اللہ کو سوات یونیورسٹی کی جانب سے لیکچرر شپ کا ارڈر دیدیا گیا ۔ رفیع اللہ نے سوات یونیورسٹی کے ابتدائی دنوں میں یونیورسٹی میں جرنلزم ڈیپارٹمنٹ شروع کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، لیکن چند وجوہات کی بنا پر یونیورسٹی نے ان کی خدمات ختم کردیئے تھے، جس کے خلاف رفیع اللہ نے ہائی کورٹ میں کیس دائر کیا تھا، تاہم اب سوات یونیورسٹی نے ان کو مستقل لیکچرر مقرر کردیا ہے اور ان کو ارڈر کاپی بھی دیدی گئی ہے، رفیع اللہ اس وقت خوازہ خیلہ پریس کلب کے صدر بھی ہیں۔

پرائیویٹ سکولز رجسٹریشن میں مزید ایک دن کی توسیع

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن میں ایک روزکی   مزید توسیع دیدی گئی ہے، پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے ممبر امجد علی شاہ کی کوششوں کے بعد اتھارٹی نے مزید ایک دن رجسٹریشن میں توسیع کردی  ہے، اب اتھارٹی منگل کے روز بھی رجسٹریشن کریگی، میڈیا کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے امجد علی شاہ نے کہا کہ 30 فیصد پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن باقی ہے جس کیلئے اتھارٹی سے درخواست کی گئی تو انہوں نے رجسٹریشن کیلئے مزید ایک دن کی توسیع کردی ہے، انہوں نے کہا کہ کل منگل کے روز بھی خپل کور فاونڈیشن میں پرائیویٹ سکولز اپنی رجسٹریشن اور رینول کرائیں تاکہ وہ پشاور انے جانے سے بچ سکیں ۔

آزادي مارچ رکوانے کيلئے انتظاميہ کي حکمت عملي تيار

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) آزادي مارچ رکوانے کيلئے انتظاميہ کي حکمت عملي تيار، تمام داخلي وخارجي راستے بند کرنے کيلئے مختلف مقامات پر کنٹينرز پہنچا دئے گئے، لنڈاکي، شموزي اور ناواگئي سميت ديگر علاقوں ميں سڑکوں کنارے کنٹينرز رکھ دئے گئے۔جے يو آئي نے شاہراہوں کو بند کرنے کيلئے انتظاميہ اور حکومت کي حکمت عملي کو جمہوريت مخالف قرار ديتے ہوئے تمام رکاوٹوں کے باوجود آزادي مارچ کامياب بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہے اور عوام سے احتجاج کا آئینی وجمہوری حق بھی چھیننا چاہتی ہے۔