ڈی سی سوات کی زیر نگرانی اجلاس، آٹا 800 روپے فی تھیلا فروخت ہوگا



سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے انتظامیہ ہر وقت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ دکاندار اور تجارت پیشہ افراد بھی اسی معاشرہ کا حصہ ہے اور انہیں اپنی کاروبار اور جائز منافع کیساتھ ساتھ عوامی مشکلات اور سرکاری احکامات کو مدنظر رکھنا چاہئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اور ڈی ایف سی فوڈ سوات کے علاوہ سوات ٹریڈنگ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر محمد کریم، سوات نان بھائی ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی اور مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد محمد عثمان اور سردار وغیرہ نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں 20 کلو گرام مقامی آٹا کا تھیلہ 800 روپے جبکہ چینی 73 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوگا اور سپرفائن پنجاب آٹا 950 روپے تک فروخت ہوگا انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو انتظامیہ کیساتھ تعاؤن کیلئے کہتے ہوئے انتظامیہ کو سرکاری ریٹ پر آٹا، چینی اور دوسرے اشیائے صرف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

سوات ، مختلف فیڈرز پر روزانہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔پیسکو پشاور

اہلیان سوات کیلئے بڑی خوشخبری، اگلے سال اپریل میں بڑا تبلیغی اجتماع ہوگا

کبل پولیس کی کارروائی، 1095گرام چرس اور 52لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا