Posts

وزیراعظم عمران خان کی دھرنے کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت

Image
اسلام آباد(ویب ڈیسک)   وزیراعظم عمران خان نے خراب موسم کے پیش نظر دھرنے کے شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے چئیرمین سی ڈی اے کو فوری طور پر دھرنے کے مقام کے دورے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ چئیرمین سی ڈی اے بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیں۔

سوات ، مختلف فیڈرز پر روزانہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔پیسکو پشاور

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پیسکو پشاور کی جانب سے جاری شدہ اطلاع کے مطابق 132 کے وی اے گریڈمدین اور خوازہ خیلہ میں ضروری مرمت کے باعث ضلع سوات کے مختلف فیڈرز پر روزانہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہے گی مدین گریڈ سے راحت کوٹ اور مدین کے فیڈرز پر7، 8، 11، 15، 20، 23، 24 اور 27 نومبر کو روزانہ 8 تا 2 بجے بجلی کی ترسیل بند رہے گی جبکہ خوازہ خیلہ گریڈ سے چارباغ، چارباغ ایکسپریس، بنڈارہ، شن، خوازہ خیلہ، شانگلہ، شور، چپریال، شور ایکسپریس، درشخیلہ اور مٹہ فیڈرز پر10، 13، 17، 18، 21، 22، 25، 29 اور 30 نومبر 2019 ء کو روزانہ صبح 8 تا 2 بجے بجلی کی ترسیل بند رہے گی۔

 ڈسٹر کٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا اجلاس

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)ڈسٹر کٹ پبلک سیفٹی کمیشن سوات کا ما ہا نا اجلا س چیئرمین جہا نز یب نفیس ایڈو کیٹ کی زیر صدارت گلکدہ سوات میں ہوا اجلاس میں تما م ممبران نے شرکت کی اجلاس میں کمیشن میں زیر سماعت شکایات پر بحث کی گئی اجلاس میں تمام ممبران سیفٹی کمیشن اس بات پر متفق ہوئے کہ Police Act 2017 میں واضح کئے گئے ہدایات کے تحت کمیشن تما م پولیس سٹیشنوں کا دورہ کریں گی تاکہ پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے اجلاس میں پیر محمد ممبر سیفٹی کمیشن کے صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

کبل پولیس کی کارروائی، 1095گرام چرس اور 52لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

Image
ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور کی خصوصی احکامات پر معاشرے میں موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی پی اُ و کبل اکبرشنواری، ایس ایچ اُو تھانہ کبل فضل رحیم خان اور ان کی ٹیم نے بدوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سرفراز ولد دوا خان ساکن ہزارہ گل جبہ کبل کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 1095گرام چرس، اور 52لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے برخلاف ملزم 9 CCNSA ، 3/4PHO تھانہ کبل میں مقدمہ درج کرلیا۔ علاقہ کے عوام نے پولیس کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کیساتھ منشیات کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فراہم کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔

اہلیان سوات کیلئے بڑی خوشخبری، اگلے سال اپریل میں بڑا تبلیغی اجتماع ہوگا

Image
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)اہلیان سوات کیلئے تبلیغی جماعت   کی جانب سے بڑی خوشخبری سنادی گئی ، اگلے سال اپریل کے مہینے میں بڑا   تبلیغی اجتماع ہوگا، اجتماع سے ہزاروں افراد دنیا بھرمیں اسلام کی تبلیغ کیلئے پھیل جائیں گے، تبلیغی جماعت کے مطابق چار سال بعد یہ اجتماع منعقد ہورہا ہے جو اپریل کے پہلے ہفتہ میں شروع ہوگاجس میں ضلع شانگلہ، سوات، بونیر سے لوگ شرکت کرینگے، تبلیغی ذرائع کے مطابق تقریبا 7 ہزار جماعتیں اس تبلیغی جماعت سے ملک بھر اور بیرون ملک   کیلئےروانہ ہونگیں، اور دین اسلام اور حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کی تعیلیمات دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچائیں گے، تبلیغی جماعت کے مطابق یہ اجتماع بریکوٹ میں منعقد ہوگا جس کیلئے تیاریاں کچھ دنوں بعد شروع کی جائیں گی۔

ڈی سی سوات کی زیر نگرانی اجلاس، آٹا 800 روپے فی تھیلا فروخت ہوگا

Image
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے کہا ہے کہ عوام کو اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کیلئے انتظامیہ ہر وقت اپنی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے تیار ہے انہوں نے کہا کہ دکاندار اور تجارت پیشہ افراد بھی اسی معاشرہ کا حصہ ہے اور انہیں اپنی کاروبار اور جائز منافع کیساتھ ساتھ عوامی مشکلات اور سرکاری احکامات کو مدنظر رکھنا چاہئے انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی اور ڈی ایف سی فوڈ سوات کے علاوہ سوات ٹریڈنگ فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم، آٹا ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر محمد کریم، سوات نان بھائی ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت علی اور مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد محمد عثمان اور سردار وغیرہ نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع بھر میں 20 کلو گرام مقامی آٹا کا تھیلہ 800 روپے جبکہ چینی 73 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہوگا اور سپرفائن پنجاب آٹا 950 روپے تک فروخت ہوگا انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو انتظامیہ کیساتھ تعاؤن کیلئے کہتے ہوئے انتظامیہ کو س...

سیم سنز گروپ کی جانب سے راستوں کی بندش کی وجہ سے بچے سکول جانے سے محروم

Image
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) شانگلہ کے عمائدین کا مالم جبہ گرین ویلی کے لئے شانگلہ کی اراضی قبضہ گروپ سیم سنزسے واگزار کرانے اور سڑکوں کو کھولنے کے لئے چار روز کی دیڈ لائن، سیم سنز کمپنی نے نہ صرف شانگلہ امنوی کے 701کنال 3مرلے اراضی پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے بلکہ 30سال سے قائم رابطہ سڑکیں اور راستے بند کرکے شانگلہ کے تیرہ گاؤں کی آبادی کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے اگر چار روز میں ہمارا مسئلہ حل نہیں ہوا تو شانگلہ کے متاثرہ عوام خودسوزی پر مجبور ہو جائیں گے، ان خیالات کااظہار شانگلہ کے اراضی متاثرین کی 80رکنی کمیٹی کے سربراہ حاجی عجب خان نے مقامی پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کمیٹی کے دیگر اراکین روزی مند، محمد رحمن، گل متین، سید محمود، نوشیرروان، رحمد ل، شوکت علی، حیات علی، محمد زمین، رحیم شاہ اور دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ عرصہ 30سال سے مالم جبہ سے ملحق علاقہ امنوی سے پورے شانگلہ کے لئے سڑکیں اور راستے تعمیر کئے گئے ہیں لیکن شانگلہ کے علاقہ امنوی کی اراضی پر مالم جبہ میں موجود سیم سنز کمپنی نے عدالت میں کیس چلنے کے باوجود ناجائز قبض...